ایران کے دارالحکومت تہران میں اب سے تھوڑی دیر قبل 31 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی اور دیگر اعلی شخصیات کی شرکت سے شروع ہوئی۔
اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے پچھلے چند برسوں میں مسلمانوں کے درمیان پیدا کئے گئے اختلافات اور خانہ جنگی کو امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے ناپاک مثلث کی سازش قرار دیا۔
اسلامی جموریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ شیعہ و سنی مسلمان آپس میں بھائی بھائی اور اسلام و سیرت نبوی کے پیرو ہیں۔