• فرعونی پرچم ۔ پوسٹر

    فرعونی پرچم ۔ پوسٹر

    Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۵

    آج ایشیا ،یورپ اور امریکہ میں جو پرچم اسلامی انقلاب کے بالمقابل بلند ہو رہا ہے، یہ وہی پرچم ہے جو ماضی میں ابراہیم (ع)، موسیٰ (ع) اور عیسیٰ (ع) کے مقابلے میں بلند ہوا تھا۔پرچم اٹھانے والے مٹ گئے مگر آج ابراہیم (ع)، موسیٰ (ع) اور عیسیٰ (ع) باقی ہیں۔ ان کی بقا کا راز بھی وہی ہے جو خدا نے جناب موسیٰ (ع) سے فرمایا ہے: لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ؛یعنی خوف و ہراس کا شکار مت ہو، غلط اندازے تمہارے دماغ میں نہ آئیں کیوں کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ 26.02.2019)

  • شجاعت کا تمغہ ۔ پوسٹر

    شجاعت کا تمغہ ۔ پوسٹر

    Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۰

    آپ نوجوانوں کو زندگی میں شجاعت و بہادری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، اعتماد نفس کے ساتھ قدم بڑھانا چاہئے۔یہ شجاعت اور اعتماد نفس پروردگار سے رابطے کے نتیجے میں حاصل ہوتے ہیں۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ 13.012.2016)

  • نوجوانوں،نماز کو غنیمت سمجھو! ۔ پوسٹر

    نوجوانوں،نماز کو غنیمت سمجھو! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۴

    خداوند عالم کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک نماز ہے۔ایک بڑا اور اہم موقع ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔پیغمبر اسلام (ص) فرماتے ہیں کہ نماز پانی کے اُس چشمے کی مانند ہے جو تمہارے دروازے پر بہتا ہو اور تم اُس میں روزانہ پانچ مرتبہ خود کو دھو کر صاف کرتے ہو۔ اس طہارت و پاکیزگی سے نوجوانوں کی زندگی میں ایسے اثرات نمایاں ہوتے ہیں جو کبھی زائل نہیں ہوتے۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ 13.12.2016)

  • امانت کو ادا کرو! ۔ پوسٹر

    امانت کو ادا کرو! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶

    دین اسلام میں کچھ اقدار ایسی ہیں جن سے چشم پوشی کی اجازت کسی صورت میں نہیں ہے۔انہی اقدار میں سے ایک امانتداری ہے۔ اسلام نے تمام انسانوں حتیٰ غیر مسلموں کی امانت کو اہمیت دیتے ہوئے اسکی پاسداری اور ادائیگی پر بے پناہ زور دیا ہے۔

  • مشکلات کا حل! ۔ پوسٹر

    مشکلات کا حل! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۸

    اگراپنی مشکل کا حل چاہتے ہو تو دوسروں کی مشکلات کو حل کرو۔ (فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام)

  • حجاب ایک نگاہ میں! ۔ پوسٹر

    حجاب ایک نگاہ میں! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸

    حجاب یا پردہ مسلمان شخص پر عائد ہونے والے الٰہی فرائض میں شمار ہوتا ہے۔ قرآن کریم نے پردے کا حکم خواتین اور مرد دونوں کو دیا ہے۔پہلے مردوں سے کہا ہے کہ وہ نا محرم خواتین کے سامنے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور پھر خواتین سے کہا ہے کہ وہ اپنے جسم کو نامحرموں کے سامنے ڈھانپ کر رکھیں۔ ایک عفیف، پاکدامن، غیرتمند اور پاکیزہ سماج کی تشکیل پردے کا خیال رکھے بغیر ناممکن ہے۔ پردے یا حجاب کو اگر معاشرہ صحیح سمجھ کر اسے مکمل طور پر اپنا لے تو نہ جانے سماج میں رائج کتنی برائیاں خود بخود دم توڑ دیں گی۔

  • کامیابی کی چوٹیاں ۔ پوسٹر

    کامیابی کی چوٹیاں ۔ پوسٹر

    Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۸

    عیش و آرام، نکمے پن، بیکار بیٹھے رہنے اور دشمن کے تیار کردہ کھیل تماشوں میں الجھ کر کامیابی کی چوٹیوں کو نہیں چھوا جا سکتا…، خوب پڑھئے لکھئے اور سماجی نظم و ضبط کا مکمل طور پر خیال رکھئے! (رہبر انقلاب اسلامی/14.03.2005)

  • بہترین دوست کون ہے؟! ۔ پوسٹر

    بہترین دوست کون ہے؟! ۔ پوسٹر

    Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۶

    فرزند نبی، ابوالمہدی، امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت با سعادت ۸ ربیع الثانی سنہ ۲۳۲ ہجری کو مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ آپ فرماتے ہیں:خَیْرُ إخْوانِکَ مَنْ نَسَبَ ذَنْبَکَ إلَیْهِ؛ تمہارا بہترین دوست اور بھائی وہ شخص ہے جو تمہاری خطاؤں کو اپنے سر لے لے۔ بحارالانوار، ج. ۷۱، ص. ۱۸۸، ح. ۱۵

  • موقعوں کا شکار ۔ پوسٹر

    موقعوں کا شکار ۔ پوسٹر

    Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶

    انقلاب سے قبل میں کچھ دنوں کے لئے مشہد سے تہران آیا ہوا تھا۔شہر میں اِدھر اُدھر آنے جانے کے لئے میں بس کا استعمال کرتا تھا۔ جب بھی سوار ہوتا تو کبھی گھنٹہ بھر لگ جاتا اور کبھی کچھ کم یا زیادہ۔مگر میں نے اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ضخیم کتاب کا مطالعہ رفت و آمد کے دوران بس میں کر لیا۔تو وہ جو وقت بس میں گزرا وہ کتاب کے مطالعے کی وجہ سے ضائع نہیں ہوا۔ (رہبر انقلاب اسلامی/11.05.1996)

  • قائد کی التجا! ۔ پوسٹر

    قائد کی التجا! ۔ پوسٹر

    Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۰

    قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مطالعے کے بے حد شوقین ہیں اور آپ کتاب کے مطالعے کو زندگی کے اہم امور میں گردانتے ہیں۔آپ خود تو مطالعے کے شوقین ہیں ہی، دوسروں بالخصوص نوجوانوں کو بھی کتاب پڑھنے کی خاص نصیحت کرتے ہیں۔ (ماخوذ از:khamenei.ir)