قرآنی انتباہ! ۔ پوسٹر
Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
حساب و کتاب اور جزا و سزا ایک ناقابل انکار حقیقت ہے جس سے دنیا کے ہر انسان کو روبرو ہونا ہے۔ اسی اہم حقیقت اور بنی آدم کی غفلت کے پیش نظر قرآن کریم خبردار کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لوگوں کے حساب کا وقت قریب آ گیا ہے، مگر وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں! (سوره انبیاء/۳) اس آیت کے پیش نظر یہ کہنا شاید بے جا نہ ہو کہ انسان کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکی غفلت ہے جو اسے اُس کے اصل مقصد اور اسکے فرائض سے اُسے دور کر دیتی ہے۔