-
دوغلے پن سے بچو! ۔ پوسٹر
Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵امیر المومنین علی علیه السلام دوغلے رویہ کی بابت خبردار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: دوغلے پن سے بچو، کیوں کہ دوغلے شخص کا خدا کے نزدیک کوئی مقام نہیں ہوتا! (غررالحکم، ح ۲۶۹۴)
-
بغیر پڑھے لکھے کچھ نہیں ہو سکتا! ۔ پوسٹر
Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۰بغیر پڑھے لکھے کچھ نہیں ہوگا! کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ پڑھے لکھے بغیر ہم دین کی خدمت کر لیں گے، یہ نہیں ہو سکتا،بغیر پڑھے لکھے خدمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا! (رہبر انقلاب اسلامی / 3/03/1990)
-
خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک مت کرو! ۔ پوسٹر
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۳قرآن کریم صاحبان ایمان کو متنبہ کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ؛ خود کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک مت کرو! (سورۂ بقرہ، آیت ۱۹۵)
-
علمی جہاد ۔ پوسٹر
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۰رہبر انقلاب اسلامی نے تعلیم و تربیت پر ہمیشہ تاکید کی ہے اور بالخصوص مستقبل کی معمار نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خاصا زور دیتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں: میں پیارے نوجوانوں کو ایک حقیقی جہاد کی دعوت دیتا ہوں۔جہاد صرف میدان جنگ میں جا کے لڑنے کا نام نہیں ہے۔علم و تحقیق کے میدان میں جد و جہد کرنا بھی ایک جہاد ہے۔ (23.12.2016)
-
مبارک ہو، فاطمہ (ع) علی (ع) کے گھر آ گئیں!
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۶تاریخ بتاتی ہے کہ وصی حضرت مصطفیٰ (ص) جناب علی مرتضیٰ (ع) کا عقد مسنون پہلی ذی الحجہ سنہ ۲ ہجری کو بضعۃ الرسول، حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے ساتھ مدینۂ منورہ میں ہوا۔ کتب حدیثی منجملہ معالم اور بحار میں یہ روایت نقل ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر علی (ع) نہ ہوتے تو فاطمہ (ع) کا دنیا میں کوئی کفو و ہمسر نہ ہوتا‘‘۔ ایران میں اس مبارک مناسبت کے پیش نظر پہلی ذی الحجہ کو ’یوم عفت و حجاب‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ سبھی عفیف اور باپردہ خواتین و حضرات کو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔
-
خدا سے دوری، تنگی رزق کا باعث ۔ پوسٹر
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸سورۂ مبارکۂ طہ کی آیت نمبر ۱۲۴ میں خدائے سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں کو متنبہ کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم ایک خوشگوار اور بابرکت زندگی کے خواہاں ہو تو کبھی میری یاد سے غافل مت ہونا، کیوں کہ اگر تم میری یاد سے غافل ہو گئے تو تمہاری زندگی مشکلات اور تنگی کا شکار ہو جائے گی۔ اس آیۂ مبارکہ سے ایک اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ معنویات اور مادیات میں گہرا رابطہ پایا جاتا ہے اور انسان جس قدر اللہ کے قریب ہوگا اتنا ہی پروردگار اسکے لئے ایک بابرکت زندگی کے اسباب فراہم کرے گا۔
-
شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸خدائے رحمان اپنے بندوں سے فرما رہا ہے کہ دیکھو میرے بندو! شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا، وہ تمہارا بالکل آشکارا دشمن ہے۔ سورہ مبارکۂ حشر کی آیت ۱۶ میں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ شیطان پہلے تو انسان کو اپنی جانب بلاتا ہے، کفر اختیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، پھر جب بندہ کفر اختیار کر کے راہ راست سے بھٹک جاتا ہے تو پھر شیطان اُس سے اپنا دامن جھاڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الذمہ ہوں، مجھے تو رب العالمین سے ڈر لگتا ہے!
-
مومنو! اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو!
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۳پردہ ایک با اخلاق، با ایمان، با حیا، پاکیزہ اور اسلامی زندگی گزارنے کے لئے ایک واجب فریضے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے محقق ہونے میں مرد اور خواتین دونوں کا مساوی کردار ہے اور دونوں کو ہی کچھ باتوں اور نزاکتوں کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
-
... اللہ راستہ نکال ہی دیتا ہے! ۔ پوسٹر
Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۱خدائے سبحان مشکلات کے دلدل میں پھنسے اپنے بندوں کو ایک راہ دکھاتے ہوئے اپنی کتاب قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے یعنی تقوا و پرہیزگاری کے ساتھ پاکیزہ زندگی گزارتا ہے، تو اللہ اُس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ نکال ہی دیتا ہے۔ (سورہ طلاق، آیت ۳)
-
نماز دین کا ستون ہے!۔ پوسٹر
Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۱دین اسلام میں نماز کی اہمیت و عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: نماز کی مثال خیمے کے ستون کی مانند ہے، اگر ستون مستحکم ہو تو رسیوں، کیلوں اور کپڑے کا بھی فائدہ ہوتا ہے، لیکن اگر ستون ٹوٹ جائے تو پھر نہ تو رسی کام آتی ہے اور نہ کیل و کپڑا۔ (کافی ج۳، ص ۲۶۶)