-
برطانوی پولیس امریکی پولیس کے نقش قدم پر
Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳لندن میں ایک سیاہ فام شہری کی گرفتاری کی متنازعہ فلم سامنے آنے کے بعد برطانوی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
اس بار ہندوستانی پولیس کی بربریت سامنے آئی ۔ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے دلت کسان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رویٹرز کے مطابق پولیس نے اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ ان کی فصل کو بھی تباہ کر دیا۔ پولیس کی بربریت سے تنگ آئے جوڑے نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی مگر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی پولیس کی اس بربریت پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ سرکاری زمین پر قابض تھے جنہیں باہر نکالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
-
ایک بے گھر شخص پر امریکی پولیس کا قہر۔ ویڈیو
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۲اس بار امریکی شہر نیویارک کے میٹرو اسٹیشن سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک بے گھر بد نصیب شہری، امریکی پولیس والوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی جبلت سے مجبور امریکی پولیس والے کس طرح فقر و فلاکت کے ستائے ہوئے ایک بے روزگار اور بے گھر شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں موجود نازیبا اور خلاف ادب کلمات پر ہم قارئین و ناظرین سے معافی چاہتے ہیں!
-
امریکی پولیس کی نسل پرستی تھم نہیں رہی ۔ ویڈیو
Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۰امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد پسندانہ رویہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
-
باز نہیں آ رہے امریکی پولیس والے! ۔ ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲امریکی ریاست پینسلوانیا میں یہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک نسل پرست امریکی پولیس افسر نے وہی تشدد آمیز طریقۂ کار اپناتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کو گرفتار کیا جو جورج فلوئڈ کے لئے اپنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین نے اس امریکی پولیس افسر کے استعفے اور اسے سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف امریکہ میں ملکی سطح پر جاری تحریک کے باوجود امریکی پولیس کے تشدد پسندانہ اقدامات کو ابھی تک لگام نہیں لگ سکی ہے۔
-
صربیائی پولیس کا وحشی چہرہ + ویڈیو
Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶صربیہ میں پولیس نے پرامن مظاہرین پر حملہ کر دیا۔
-
ہر ممکن شکل میں جاری ہے نسل پرستی کے خلاف احتجاج
Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱امریکی نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف جاری تحریک کے کارکنوں نے باسکٹ بال کے ایک اسٹیڈیئم میں امریکی پولیس کے تشدد کا شکار ہوئی خاتون بری اونا ٹیلر کی تصویر بنا کر ایک انوکھا احتجاج درج کیا اور مجرمین کو قرار واقعی سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا۔
-
برطانوی ایتھلیٹ نسل پرستی کا شکار ہوئی، لندن پولیس کمشنر کو معزول کرنے کا مطالبہ کیا
Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۷برطانیہ کے ایک سیاہ فام کھلاڑی نے پولیس کی نسل پرستی پر احتجاج کرتے ہوئے لندن کے پولیس کمشنر کی معزولی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
امریکی پولیس کی بے حیائی، گولی مار کر خوشی کا اظہار+ ویڈیو
Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۱امریکا میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے مسلسل ہو رہے ہیں لیکن پولیس کا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بے حیائی کا نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
-
دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے لئے ٹرمپ کی حمایت
Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۵امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے پرتشدد اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔