Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • برطانوی پولیس امریکی پولیس کے نقش قدم پر

لندن میں ایک سیاہ فام شہری کی گرفتاری کی متنازعہ فلم سامنے آنے کے بعد برطانوی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

امریکہ کے بعد برطانیہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دو برطانوی پولیس افسر نسل پرست امریکی پولیس کے طریقہ  کار پر عمل کرتے ہوئے ایک سیاہ فام شہری کے چہرے اور گردن پر گھٹنے سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

لندن کے میئر صادق خان نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس دلخراش واقعے پر اپنے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صادق خان  نے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو فوری طور پر لندن پولیس کے اعلی افسران کے سامنے اٹھایا ہے۔

اس ویڈیو پر شدید عوامی ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس کے بعد لندن میٹروپولٹن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارکردگی پر نظارت کرنے والے ادارے نے بھی اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 لندن کے پولیس کمشنر اسٹیو ہاؤس نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھئے: برطانوی پولیس امریکی پولیس کی تقلید میں ۔ ویڈیو

اس ویڈیو میں برطانوی پولیس افسر ایک سیاہ فام شخص کی گردن اپنے گھنٹے سے دبائے ہوئے ہے اور یہ منظر نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے غم انگیز قتل کی یاد دلا رہا ہے۔

البتہ لندن پولیس افسر نے سیاہ فام ملزم کی چیخ و پکار کے بعد اسے زمین پر بیٹھنے کی اجازت دے دی تھی۔

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

 

ٹیگس