• چالاک تو دیکھا ہوگا، اب عقلمند کوّا بھی دیکھیئے

    چالاک تو دیکھا ہوگا، اب عقلمند کوّا بھی دیکھیئے

    Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۱

    چالاک تو دیکھا ہوگا، اب عقلمند کوا بھی دیکھیئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کوا اپنی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف شکلوں کے بلاکس کو انکی اپنی جگہ پر رکھ رہا ہے۔

  • سن رسیدہ لوگ اب آسانی سے چل پھر سکیں گے۔ ویڈیو

    سن رسیدہ لوگ اب آسانی سے چل پھر سکیں گے۔ ویڈیو

    Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۲

    جاپان کے ایک تحقیقاتی مرکز نے ملکی ایئرلائن آل نیپن ایئرویز کے ساتھ مل کر سن رسیدہ افراد کو چلنے پھرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک خاص روبوٹک جیکٹ ڈیزائن کی ہے، اس جیکٹ کا وزن چھے کلو گرام بتایا جاتا ہے جو اپنے چار موٹر کے ذریعے سن رسیدہ شخص کے اوپر سے چلنے پھرنے کے دباؤ کو کم کر کے اس کے لئے باآسانی چلنے کا امکان فراہم کرتی ہے۔

  • کار جو مریخ کی خاک چھانے گی۔ ویڈیو

    کار جو مریخ کی خاک چھانے گی۔ ویڈیو

    Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۱

    امریکی کے بین الاقوامی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پیمائی کے لئے ایک نئی کار کی رونمائی کر دی ہے۔ یہ کار بجلی سے چلتی ہے اور اسکی حداکثر رفتار ۳۷ کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔ اس کار سے خلاباز مریخ کی سطح پر سیر کرنے کے علاوہ وہاں اپنے تحقیقاتی منصوبوں کے لئے بھی مدد لے سکیں گے۔

  • خلابازوں کی دلچسپ سرگرمیاں۔ ویڈیو

    خلابازوں کی دلچسپ سرگرمیاں۔ ویڈیو

    Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰

    ویڈیو میں چینی خلابازوں کے دلچسپ معمولات زندگی کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بڑے انوکھے انداز میں اپنے روزمرہ کے مختلف امور انجام دے رہے ہیں۔ خلا میں قوت جاذبہ کے فقدان کے باعث خلابازوں کو اپنا توازن برقرار رکھنے کے لئے خاص چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔

  • بشری ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ۔ ویڈیو

    بشری ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ۔ ویڈیو

    Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۶

    اپنے ہی ہاتھوں سے انواع و اقسام کی الجھنوں میں خود کو ڈالنے والے بشر نے اپنے کو خوش اور ترو تازہ رکھنے کے لئے نئے نئے طریقے ایجاد کئے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک اور انوکھی اور دلچسپ کڑی کو آپ اس ویڈیو میں ملاحظہ کر سکتے ہیں جس میں ایسی ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے کہ آپ اپنے مکان کی چار دیواری کے اندر اپنے من چاہے مناظر کا اپنے فرش، بستر یا حتیٰ در و دیوار پر مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

  • بچی نے کام کر دیا اور اردوغان تکتے ہی رہ گئے۔ ویڈیو

    بچی نے کام کر دیا اور اردوغان تکتے ہی رہ گئے۔ ویڈیو

    Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۶

    ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کے آگے کھڑی ایک ننہی بچی نے انہیں ربن کاٹنے کا موقع نہیں دیا اور ان سے پہلے قینچی سے ربن کاٹ ڈالا۔

  • اعتراض کا انوکھا طریقہ۔ ویڈیو

    اعتراض کا انوکھا طریقہ۔ ویڈیو

    Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۴

    ماحولیات کی بگڑتی صورتحال کے خلاف لندن میں سماجی تنظیموں کے مظاہرے نے اُس وقت انوکھا رنگ اپنا لیا جب تنظیموں کے کارکن گوند (گلو) سے اپنے ہاتھ سڑک پر چپکا کر وہیں بیٹھ گئے اور راستہ جام کر دیا، جنہیں پھر بعد میں پولیس اور طبی عملے کی مدد سے اٹھاکر سڑک کے کنارے منتقل کیا گیا۔

  • ۵۰۰ کلو کے سعودی نوجوان کو مفلوج ہو جانے کے بعد شفا ملی۔ ویڈیو

    ۵۰۰ کلو کے سعودی نوجوان کو مفلوج ہو جانے کے بعد شفا ملی۔ ویڈیو

    Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۷

    ۵۰۰ کلو سے زائد وزن کا حامل ایک سعودی نوجوان جو چھے سال قبل اوور ویٹ ہو جانے کے سبب مفلوج ہو گیا تھا، علاج کے بعد اب اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر چلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔