ایک جزیرہ ایک مکان۔ تصاویر
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
آئس لینڈ میں اتلیثا نامی ایک جزیرہ ہے جو دور سے ایک عظیم بحری جہاز کی مانند معلوم ہوتا ہے اور اس میں صرف ایک رہائشی مکان بنا ہوا ہے۔ سفید رنگ کا یہ مکان رہائش کے لئے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ تنہا مکان ہے جو اس خوبصورت اور ہرے بھرے جزیرے پر واقع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس جزیرے میں ۱۹۳۰ تک آبادی ہوا کرتی تھی اور لوگ باقاعدہ رہائش پذیر تھے، مگر اسکے بعد یہاں کوئی رہنے کے لئے نہیں گیا اور وہاں کے مکیں ملک کے دیگر مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔