Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۴
ہندوستان کے وزیر اعظم مودی صاحب کی ایک اور تشہیراتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سمندر کے ایک ساحل پر کوڑا بٹور رہے ہیں۔ان دنوں بہشت کہلانے والی ریاست کشمیر کے عوام حکومت ہند کے سخت اور انتہا پسندانہ اقدامات سے روبرو ہیں۔اب تک ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے اقدامات کے سبب دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے اندر دس ہزار سے زائد افراد لا پتہ بھی ہوئے ہیں۔اس وقت ریاست جموں کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔