Sep ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ترجمان دفتر خارجہ ایران : قطر پر صیہونی حکومت کا حملہ بہت خطرناک اور اقوام متحدہ کے منشورکے خلاف ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ دیر قبل قطر کے دارالحکومت دوحا پر صیہونی حکومت کے حملے کی خبر ملی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ یہ حملہ  انتہائی خطرناک، مجرمانہ، اورسبھی بین الاقوامی اور اصول و ضوابط کی کھلی پامالی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے قطر کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، فلسطینی مذاکرات کاروں پر حملہ کیا ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ ہم اس جارحیت کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن یہ بین الاقوامی قوانین،  سبھی مسلمہ اصول وضوابط اور اقوام متحدہ کے منشور نیز اس کے اہداف کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ علاقے کے سبھی ملکوں اور پوری عالمی برادری کو فلسطین اور مغربی ایشیا میں غاصب صیہونی حکومت کی  جارحیت، جرائم اور قانون شکنیوں پر خاموشی کے خطرناک نتائج کی بابت  ہوشیار ہوجانا چاہئے۔

ٹیگس