Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: کشمیر کی صورتحال پر تشویش پاک و ہند کو مذاکرات کی دعوت

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 2 ماہ گذرجانے کے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں، تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں، کرفیو لگا ہوا ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جاری مظالم اور کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اورہندوستان سے مذاکرات کرنے کو کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے کے لیے پاکستان اور ہندوستان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 2 ماہ گذرجانے کے بعد بھی حالات بدستورکشیدہ ہیں، تعلیمی ادارے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔

 

ٹیگس