Sep ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • قطر پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ کی رضامندی سے

صیہونی حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کے رہنماؤں کی میٹنگ کے مرکز پر امریکی صدر ٹرمپ کی رضامندی سے فضائی حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران جو حملہ کیا ہے اس کے لئے امریکی صدر ٹرمپ نے گرین سگنل دے دیا تھا۔

 قطر میں حماس کے رہنماؤں کی میٹںگ پر فضائی حملے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی حالت میں گرین سگنل دیا تھا کہ حماس کے رہنما اس میٹنگ میں غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں ٹرمپ کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

 

ٹیگس