پاکستان کی توانائی کمیٹی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایک اجلاس میں ایرانی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھائے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کو ٹیلی فونی گفتگو کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
امریکا نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کرنے پر زور دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق وزیراعظم ن لیگ کا اور صدر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
پاکستان میں الیکشن نتائج کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، نے اپنے ردعمل پر کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا اپنی رہائش گاہ آمد پر خیر مقدم کیا۔