ایران پاکستان کی تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور؛ پاکستانی میں ایران کے سفیر
Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران و پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بارٹر ٹریڈ پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ایران پریس کے رپورٹر سے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ نقل و حمل، تجارت کے لئے بے حد اہم ہے اور ایران و پاکستان مشترکہ سرحدوں کی وجہ سے تجارت کے لئے زيادہ رقم خرچ کرنے پر مجبور نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران و پاکستان فارن کرنسی کے استعمال کے بغیر اور بارٹر ٹریڈ کے ذریعے باہمی معاشی تعاون میں توسیع دے سکتے ہيں اور اس طرح سے کسی بھی ملک سے فارن کرنسی بھی باہر نہیں جائے گی۔
واضح رہے ایران و پاکستان کے سامنے مختلف چیلنجز کے پیش نظر تجارتی تعاون، عالمی و علاقائی تعاون میں توسیع کا ایک بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔