نصر اللہ جسے شیر کو جنم دینے والی مائیں خوش نصیب ہوتی ہیں: صحافی ہرمیت سنگھ
پاکستان کے سینئر صحافی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ نے شیر کی طرح زندگی گزاری۔ ایسی مائیں خوش نصیب ہوتی ہیں جو حسن نصر اللہ شہید جیسے لوگوں کو جنم دیتی ہیں۔ ایسا لیڈر دنیا میں صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سینئر صحافی و سکھ اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے مہر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن نصراللہ ایسی شخصیت تھے جس نے مقاومت کے لیے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ آپ دیکھیں لبنان جس پر جب اسرائیل نے قبضہ کیا وہ ازاد کرانے میں اہم رول شہید سید حسن اللہ کا تھا 1997 میں انہوں نے فرنٹ لائن پر جاکر مقاومت کی۔ عام طور پر بڑے لیڈر آگے کم آتے ہیں لیکن شہید حسن نصراللہ عملی طور پر بھی اس میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی جان کی پرواہ نہیں کی بلکہ اپنے اپنا بیٹا بھی پیش کردیا۔

ہرمیت سنگھ نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ نے فیصلہ کیا تھا کہ انھیں سچ اور حق کی بات کرنی ہے؛ انھیں ظالم کے خلاف بولنا ہے ہر حال میں بولنا ہے جس پلیٹ فارم پر بھی ہو ہمیں ظالم کا مقابلہ کرنا ہے اور انھوں نے حق کے راستے پر چلتے ہوئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ ان کے خلاف ہر طرح کی جالیں بنی گئیں لیکن وہ سرخرو رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کو حماس نے غزہ جنگ کے لئے کوئی دعوت نہیں دی تھی لیکن انہوں نے اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھا اور بغیر دعوت کے جنگ میں حاضر ہوئے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ جس طریقے سے اسرائیل کی کابینہ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہم لبنان کے ساتھ جنگ کا دروازہ کھول لیتے ہیں تو وہاں پہ زمینی جنگ کرنا پڑا مشکل ہوگا اور جب لاشوں کے ڈھیر لگنا شروع ہوئے تو وہی اسرائیلی تھے جنہوں نے کہا کہ اب سیز فائر ہونی چاہیے لیکن اپ اس پوری پلاننگ کو دیکھیں تو جس سبکی کا سامنا اسرائیل کو کرنا پڑا ہے تو یہ سارا شہید نصراللہ کے خیالات اور نظریات کا نتیجہ تھے۔ انہوں نے شہید نصراللہ کی زندگی کے بارے میں کہا کہ ایسی زندگی اور ایسی موت کا ہر انسان خواہش مند ہوتا ہے اور ایسی مائیں خوش نصیب ہوتی ہیں جو حسن نصر اللہ شہید جیسے لوگوں کو جنم دیتی ہیں۔ انہوں نے ایک شیر کی طرح زندگی گزاری اپ نے دیکھا جس جوان مردی، بہادری اور شجاعت کا انہوں نے مظاہرہ کیا میرے خیال میں ایسا لیڈر دنیا میں صدیوں میں کہیں پیدا ہوتا ہے۔

پاکستان کے سینئر صحافی و سکھ اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے کہا کہ دنیا سے تو شہید حسن نصراللہ چلے گئے ہیں لیکن ان کے نظریات ان کے خیالات اور وہ خود آج بھی سب کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کے نظریات سے متاثر ہوکر لوگ اس وقت ظالم کو للکار رہے اور مظلوم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ایران کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں مقاومت کو لیڈ کررہا ہے۔ جب عرب ممالک سارے سرنڈر ہوچکے تھے اس وقت ایران نے مشرق وسطی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے ایران مقاومت کا سب سے بڑا حمایتی ہے۔