Jul ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی میڈیا شخصیت کا اسلام آباد کے خلاف موساد کے منصوبے کی ناکامی کا انکشاف

معروف صحافی اور جیو نیوز نیٹ ورک کے میزبان حامد میر نے معتبر انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد میں پاور ٹرائیئگل (صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف) کے خلاف موساد کی جاسوسی کے منصوبے کی ناکامی کا انکشاف ہوا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی جانب سے 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی واضح حمایت پر صیہونی حکومت شدید غصے میں ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں پر پاکستانی حکومت کے حالیہ ردعمل اور انہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ آرمی چیف کو لانے کا حوالہ دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ یہ موساد کی پلاننگ کا حصہ ہے جس کے تحت  اسلام آباد میں پاور ٹرائیکا یعنی زرداری- شہباز-منیر میں سے ایک شخصیت کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ تھا، جو بے نقاب ہوگیا۔

ٹیگس