Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۳
ظالم و جابر حکمران مشاہدہ کر رہے تھے کہ اگر امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کو آزاد رکھا جائے تو اُن کا جینا حرام کر دیں گے۔ اور ممکن ہے کہ ایسا زمینہ فراہم ہو جائے کہ قیام کریں اور سلطنت کا تختہ اُلٹ ڈالیں۔ اِسی لیے انہوں نے مہلت نہیں دی اگر مہلت دی ہوتی تو بغیر کسی شک کے(کہا جاسکتا ہے کہ) امام علیہ السلام قیام کرتے! آپ کو اِس میں شک نہیں کرنا چاہیے کہ امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کو فرصت مل جاتی تو آپ علیہ السلام قیام کرتے اور غاصب حکمرانوں کے نظام کی بنیاد کو اُلٹ دیتے۔