Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • شب معراج پر مسجد الاقصی میں فلسطینوں کا اجتماع

فلسطینی مسلمان نے صیہونیوں کی مخالفت کے باوجود مسجد الاقصی میں شب معراج کا جشن منایا۔

مقبوضہ بیت المقدس معراج رسول کے موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد اسرائیلی حکام کی رکاوٹوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ پہنچ گئی۔

خبررساں اداروں کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اس سے قبل تمام فلسطینیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ شب معراج کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں ظہر کی نماز کے دوران 50 ہزار سے زائد مسلمان موجود تھے،جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ  شب معراج کے موقع پر قبلہ اول میں آنے کی اپیل کرنے پر مسجد الاقصی کے امام شیخ عکرمہ صبری کو خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 شیخ صبری کے ایک قریبی ذریعے نے  تصدیق کی ہے کہ قابض اہلکاروں نے مقبوضہ مشرقی القدس کے محلے الا سوانہ میں امام مسجد کی رہایش گاہ پر چھاپا مارا اور بلا جواز انہیں حراست میں لے لیا۔

 

 

 

 

 

ٹیگس