روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کو عالمی امن و استحکام اور غذائی سلامتی کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور کی ایف مالی مدد اور ہتھیاروں کے حصول کے لئے ہر کام کرنے کو تیار رہتا ہے۔
یوکرین کے مقامی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے پر حملے کیے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو انتہا پسند مغربی سیاستدانوں سے متاثر نہ ہونے کی نصیحت کی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
روس کی اپیل پر یوکرین کی جراثیمی لیبارٹریز کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو تشکیل پایا جس میں روس نے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکہ کے وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو مزید ہتھیاروں بالخصوص فضائی دفاعی سسٹموں سے لیس کیا جائے گا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے میدان مقاومت کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے دہشت گردانہ قتل کو مغرب کی انتہائی خطرناک بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس وقت دنیا کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔
روس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرزمین یورپ و امریکہ کے جراثیمی ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبـدیل ہو گئی ہے اور یوکرین کو یہ ہتھیار وسیع پیمانے پر فراہم کئے گئے ہیں۔
یوکرین کے صدر نے اٹلی سے فضائی دفاعی سسٹم دینے کی درخواست کی ہے۔
موسم سرما کے موقع پر یوکرین کی بڑھتی کشیدگی اور یورپ میں بڑھتی مہنگائی اور افراط زر نیز ایندھن کی قلت پر عوامی سطح پر بڑھتے احتجاجات سے براعظم یورپ میں کشیدگی و عدم استحکام کی نسبت گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے۔