Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۹ Asia/Tehran
  • کیا ایٹمی جنگ قریب ہے؟ روس کے وزیر خارجہ کا اہم بیان

روس کے وزیر خارجہ سرگرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب نے یہ آس لگا رکھی تھی کہ یورپ اور دنیا میں روس اپنی پرانی پوزیشن دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا کہ نیٹو نے اپنے ارکان بڑھانے اور اپنے تسلط کا دائرہ بڑھانے کے تناظر میں سیکورٹی اور تعاون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ امریکا کوشش کر رہا ہے کہ اسے تسلط حاصل ہو جائے اور نیٹو کی تمنا ہے کہ دنیا کے ہر گوشہ میں اس کے قدم جم جائیں۔

لاوروف کا اشارہ یوکرین جنگ کی طرف تھا جو کئی مہینے سے جاری ہے اور جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے علاقے ہی نہیں عالمی سطح پر ممالک کو اقتصادی دباؤ اور انرجی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاوروف نے موجودہ وقت میں ایٹمی جنگ کے خطرے کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی جنگ ہوئی تو اس جنگ کا کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا اس لئے یہ جنگ شروع ہونے کے ہر امکان کو روک دینا چاہئے۔

لاوروف نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ روس، یورپ سے باہر رہے کیونکہ امریکا نے یورپ کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے اور وہ کسی بھی طرح کا چیلنج نہیں چاہتا۔

ٹیگس