• حجاب ایک نگاہ میں! ۔ پوسٹر

    حجاب ایک نگاہ میں! ۔ پوسٹر

    Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸

    حجاب یا پردہ مسلمان شخص پر عائد ہونے والے الٰہی فرائض میں شمار ہوتا ہے۔ قرآن کریم نے پردے کا حکم خواتین اور مرد دونوں کو دیا ہے۔پہلے مردوں سے کہا ہے کہ وہ نا محرم خواتین کے سامنے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور پھر خواتین سے کہا ہے کہ وہ اپنے جسم کو نامحرموں کے سامنے ڈھانپ کر رکھیں۔ ایک عفیف، پاکدامن، غیرتمند اور پاکیزہ سماج کی تشکیل پردے کا خیال رکھے بغیر ناممکن ہے۔ پردے یا حجاب کو اگر معاشرہ صحیح سمجھ کر اسے مکمل طور پر اپنا لے تو نہ جانے سماج میں رائج کتنی برائیاں خود بخود دم توڑ دیں گی۔

  • کامیابی کی چوٹیاں ۔ پوسٹر

    کامیابی کی چوٹیاں ۔ پوسٹر

    Dec ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۸

    عیش و آرام، نکمے پن، بیکار بیٹھے رہنے اور دشمن کے تیار کردہ کھیل تماشوں میں الجھ کر کامیابی کی چوٹیوں کو نہیں چھوا جا سکتا…، خوب پڑھئے لکھئے اور سماجی نظم و ضبط کا مکمل طور پر خیال رکھئے! (رہبر انقلاب اسلامی/14.03.2005)

  • موقعوں کا شکار ۔ پوسٹر

    موقعوں کا شکار ۔ پوسٹر

    Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶

    انقلاب سے قبل میں کچھ دنوں کے لئے مشہد سے تہران آیا ہوا تھا۔شہر میں اِدھر اُدھر آنے جانے کے لئے میں بس کا استعمال کرتا تھا۔ جب بھی سوار ہوتا تو کبھی گھنٹہ بھر لگ جاتا اور کبھی کچھ کم یا زیادہ۔مگر میں نے اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ضخیم کتاب کا مطالعہ رفت و آمد کے دوران بس میں کر لیا۔تو وہ جو وقت بس میں گزرا وہ کتاب کے مطالعے کی وجہ سے ضائع نہیں ہوا۔ (رہبر انقلاب اسلامی/11.05.1996)

  • موبائل نے مسافر کو پٹری پر گرایا۔ ویڈیو

    موبائل نے مسافر کو پٹری پر گرایا۔ ویڈیو

    Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷

    انسان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سیل فون نامی ایک ڈیوائس تیار کیا گیا۔بنا اس بات پر تھی کہ انسان اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے متعدد امور کو با آسانی انجام دے گا۔مگر اب یہ آلہ جو سہولیات زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا،اب انسان کے لئے ایک درد سر بن گیا ہے اور اُس نے انسان کو اس طرح اسیر بنا لیا ہے کہ اب اس کے چنگل سے انسان کی نجات مشکل ہو گئی ہے۔

  • عالمی ورثہ تخت سلیمان غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

    عالمی ورثہ تخت سلیمان غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز

    Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۵

    پینتس غیر ملکی سیاحوں کی ایک ٹیم نے شمالی مغربی ایران کے شہر تکاب میں واقع تخت سلیمان کے عالمی ورثے کی سیر کی ہے۔

  • ایسی آرٹ جو لاکھوں کو بھا گئی ۔ ویڈیو

    ایسی آرٹ جو لاکھوں کو بھا گئی ۔ ویڈیو

    Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰

    اپنے ہنر سے ریت کے ذروں کو ایک زندہ داستان کی شکل دینے والی جواں سالہ ماں فاطمہ عبادی کی شاندار آرٹ ملاحظہ کیجئے!