ایسی آرٹ جو لاکھوں کو بھا گئی ۔ ویڈیو
اپنے ہنر سے ریت کے ذروں کو ایک زندہ داستان کی شکل دینے والی جواں سالہ ماں فاطمہ عبادی کی شاندار آرٹ ملاحظہ کیجئے!
فاطمہ عبادی ایک ہونہار آرٹسٹ جو ریت کے ذروں سے ایسی مصوری کرتی ہیں کہ دیکھنے والے انگشت بدنداں رہ جائیں۔ یہ نوجوان سینڈ آرٹسٹ جو خوش قسمتی سے ایک ماں بھی ہیں، ایران کے صوبۂ خوزستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے ایران کے چینل تین پر نشر ہونے والے مقبول اور عوام پسند پروگرام ’’عصر جدید‘‘ میں ریت کے ذرات سے ایک ماں کی کہانی رقم کر کے دسیوں لاکھ ناظرین کا دل جیت لیا۔
فاطمہ عبادی نے ’’عصر جدید‘‘ کے فائینل راؤنڈ میں 6544965 ووٹ حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا۔
چینل تین پر آنے والا یہ پروگرام ایرانی عوام کے مختلف طبقوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں ملکی سطح پر متعارف کرانے کے لئے سرگرم عمل رہا ہے۔
دور حاضر میں عصر جدید پروگرام، ایرانی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے مقبول ترین پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔