حکومت چین نے اپنے ملک کے بینکوں سے سوئفٹ سسٹم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
روس کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سوئیفٹ کا متبادل نظام تیار کر لیا ہے اور ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ سسٹم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
واشنگٹن فری بیکن کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے بعض حکام تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد سوئیفٹ سسٹم تک ایران کی دسترسی کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔
یورپی یونین نے ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور امریکا کی ایران مخالف پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لئے مالی ٹرانزیکشن کے لئے سوئیفٹ کے متوازی ایک سسٹم بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔