سوئفٹ سسٹم سے چینی بینکوں کی دوری
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
حکومت چین نے اپنے ملک کے بینکوں سے سوئفٹ سسٹم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
چین اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور واشنگٹن کی جانب سے ہانگ کانگ کے حکام کے خلاف پابندیوں کے اعلان کے بعد بیجنگ کے حکام نے چینی بینکوں سے کہاہے کہ مالی لین دین کے لئے سوئفٹ سسٹم کے بجائے چینی سسٹم سے استفادہ کریں۔چین کے سینٹرل بینک نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے قوانین کی زد میں چین اور ہانگ کانگ کے بینک بھی آسکتے ہیں اور پھر ان بینکوں کے خلاف بھی امریکی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
چین نے دو ہزار پندرہ میں بینکوں کے درمیان مالی لین دین کا سسٹم سی آئی پی ایس قائم کیا ہے تاکہ وہ ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں رقم ادا کرسکیں۔چین کے قائم کردہ اس سسٹم میں شمولیت اختیار کر کے اس وقت علاقے اور دنیا کے تقریبا سو ممالک تعاون کر رہے ہیں۔