Jul ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵
سوڈان میں فوجی کونسل کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرکوب کرنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 181 زخمی ہوئے۔ 11 اپریل کو سوڈان کی فوج نے ملک میں جاری مظاہروں کے باعث 30 سال سے برسر اقتدار صدر عمر البشیر کو برطرف کرکے گرفتار کرلیا تھا اور اقتدار بھی سنبھال لیا تھا۔وزیر دفاع نے ملک میں 2 سال کے لیے فوجی حکمرانی کا اعلان کرتے ہوئے سول جمہوری تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو مشتعل ہونے سے روکنے کے لیے ایمرجنسی بھی نافذ کردی تھی۔