عفرین میں شامی فوج کا پرجوش استقبال
Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
شام کے عفرین علاقے کے مقامی افراد نے شامی فوج کا پرجوش استقبال کیا۔
ترکی نے شام کے عفرین علاقے ميں موجود کردوں کے خلاف زیتون کی شاخ نامی آپریش شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، در ایں اثنا عفرین کے کرد باشندوں نے شامی فوج کے لئے مدد کی درخواست کی اور شامی حکومت نے اپنے عوام کی مدد کے لئے فورا فوجی دستہ بھیج دیا جس کا مقامی باشندوں نے پرجوش استقبال کیا۔