نسل پرستانہ بیانات، امریکی رپورٹر کی قتل کی وجہ ہے، قاتل کا اعلان
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
امریکی رپورٹر کے قاتل نے کہا ہے کہ اس شخص کی نسل پرستانہ باتوں پر اسے نشانہ بنایا ہے۔
امریکی رپورٹر اور ایک کیمرہ مین کے قاتل نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ اس صحافی کا قتل، اس کے نسل پرستانہ بیانات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ریاست ورجینیا کے اعلی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ قاتل، خود اس سے قبل اس چینل کا کارکن رہ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے قتل کا ارتکاب کرنے کے چند گھنٹے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا تاہم بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس شخص نے سی بی ایس سے وابستہ ڈبلیو ڈی بی جے سات نام کے چینل کے ایک رپورٹر اور کیمرہ مین کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ لائیو شو کے لئے رپورٹنگ میں مصروف تھے۔
az27082015