ٹوکیو میں نیورسٹی کے طلبا کا مظاہرہ
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
ٹوکیو یونیورسٹی کے طلبا کے ایک گروپ نے حکومت جاپان کے مجوزہ سیکورٹی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے
جاپان میں بھوک ہڑتال کرنے والے طلبا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومت سیکورٹی بل پر نظر ثانی کے سلسلے میں ان کے مطالبات کا جواب نہیں دیتی وہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے-سیکورٹی بل کے مخالفین کا خیال ہے کہ اس بل کی منظوری کی صورت میں جاپان، غیر ملکی جنگوں میں الجھ جائے گا۔
اس بل کی جاپان کی پارلیمنٹ میں منظوری دی جاچکی ہے- سینٹ میں بھی اس کو حتمی شکل دیئے جانے کی صورت میں جاپان کی فوج کو بیرون ملک بھیجے جانے اور اتحادی ممالک منجملہ امریکہ کے ساتھ فوجی مہم جوئی میں حصہ لینے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔az28082015