Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران اور سلووینیا کے پارلیمنٹ اسپیکروں نے دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے-
    ایران اور سلووینیا کے پارلیمنٹ اسپیکروں نے دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے-

ایران اور سلووینیا کے پارلیمنٹ اسپیکروں نے دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے-

اطلاعات کے مطابق نیویارک میں بین پارلیمانی یونین کے چوتھے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور سلووینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر میلان برگلیز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی گئی-

اس موقع پر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح میں بہتری کے لئے ایرانی تاجروں کی توانائی اور تجارتی صلاحیت سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہے-

انہوں نے ایران اور سلووینیا کے پارلیمانی تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں سلووینیا کے موقف کو سراہا- اس موقع پر میلان برگلیز نے بھی دونوں ملکوں کے تعاون میں فروغ اور تجارتی تعلقات میں توسیع کا خیرمقدم کیا-

سلووینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سلوینیا کے پارلیمانی وفد کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر لاریجانی کے دورہ سلووینیا کی خواہش کا اظہار کیا-

ٹیگس