میانمار: آئندہ انتخابات کے انعقاد کے بارے میں آنگ سان سوچی کا بیان
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
میانمار کی اپوزیش لیڈر نے آئندہ عام انتخابات کو ملک کے لئے سنگ میل قرار دیا ہے-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی نے منگل کو اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آٹھ نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میانمار کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان انتخابات اور ان کے نتائج کی نگرانی کرے-آنگ سان سوچی نے فیس بک پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میانمار کے عوام کو کئی عشروں کے بعد پہلی بار حقیقی تبدیلیوں کے لئے حقیقی موقع ملے گا لہذا انھیں اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات اہم ہیں لیکن پرامن منتقلی کا عمل بھی کافی اہمیت رکھتا ہے-