Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • برکینا فاسو میں فوجی بغاوت

افریقی ملک برکینا فاسو کے صدارتی گارڈ نے صدر کو برطرف اور حکومت کو تحلیل کر دیا ہے۔

فرانس چوبیس کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے صدارتی گارڈ نے اس ملک کے صدر میشل کفانڈو کو برطرف اور ان کی حکومت کو تحلیل کر دیا ہے۔ برکینا فاسو کے ایک فوجی عہدیدار نے ٹی وی سے نشر ہونے والی اپنی تقریر میں صدر کو برطرف اور عبوری حکومت کو تحلیل کرنے باضابطہ اعلان کیا ہے۔ صدارتی گارڈ نے برکینا فاسو کے صدر میشل کفانڈو اور وزیر اعظم ایساک زیدا کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے یرغمال بنا رکھا ہے۔

برکینا فاسو کی پارلیمنٹ میں صدارتی گارڈ کے بارے میں نئے بل کی منظوری سے متعلق کابینہ کا اجلاس جاری تھا کہ مسلح صدارتی گارڈز نے صدر اور وزیر اعظم کو یرغمال بنا لیا-اس بل کے ذریعے صدارتی گارڈ کے دستے کو تحلیل کیا جانے والا تھا۔

ٹیگس