پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بحران شام کا حل ضروری ہے: پاول کواچیک
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
جمہوریہ چیک کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بحران شام کا حل کیا جانا ضروری ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کے رکن پارلیمنٹ پاول کواچیک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو پناہ گزینوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بحران شام کے حل جیسے امور پر توجہ دینی چاہئے۔پاول کواچیک نے یورپ کو مشرق وسطی کے بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ شام، عراق اور لیبیا کے بحرانوں کا سبب یورپ کی مداخلت ہے۔ پاول کواچیک کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کا دعوی کرتے ہیں لیکن وہ عملی طور پر شام کی قانونی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ جمہوریہ چیک کے رکن پارلیمنٹ پاول کواچیک نے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا راستہ ہموار کرنے کے لئے شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی۔