Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  •  آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل کا بیان

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی، آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اس ایجنسی میں ایران کی فائل، دو ہزار پندرہ کے اختتام تک بند کردی جائے گی-

آئی اے ای اے کے ڈائکٹر جنرل یوکیا آمانو نے اتوار کی سہ پہر ایرانی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے خصوصی کمیشن کے اجلاس میں اپنے ایک بیان میں اس اجلاس کو تعمیری اور مفید قرار دیا اور کہا کہ یہ اجلاس، ایٹمی معاملے میں تعاون اور مفاہمت کے لئے ایک اچھا موقع ہے کیوں کہ دونوں فریق کو مذاکرات کی ضرورت ہے-

یوکیا آمانو نے کہا کہ گذشتہ چھے برسوں کے بعد اب بہترین موقع فراہم ہوا ہے تاکہ ایران کے مسئلے کو حل کیا جا سکے اور تہران کے مکمل تعاون سے، ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے مقاصد کی جانب، عالمی برادری کی توجہ مبذول کی جاسکے-

یوکیا آمانو نے ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد میں ایران کے رضاکارانہ اقدام کو مثبت اور ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی پرامن ماہیت ثابت کرنے میں موثر مدد سے تعبیر کیا- انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدر آمد کے سلسلے میں آئی اے ای اے کسی تفریق کے بغیر اقدام کرے گی-

ٹیگس