Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن
    امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور نامزد صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ شام مخالفین کو ٹریننگ دینے اور اسلحہ سے لیس کرکے دمشق حکومت کے مقابلے کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹس کی صدارتی نامزد ہیلری کلنٹن نے سی بی ایس ٹی وی سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوگئے ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ شام میں اس وقت امریکہ کی پوزیشن قابل قبول نہیں ہے اور آج شام میں ہم وائٹ ہاوس کے اقدامات کی ناکامی دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے شام کے مخالفین کو پنٹاگون کی طرف سے دیئے جانے والے پانچ سو ملین ڈالر کے بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے مخالفین کو ٹریننگ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے امریکہ نے صرف نقصان اٹھایا ہے۔
شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے بحران جاری ہے اور دنیا کے اسّی ممالک کے دہشت گرد شامی حکومت اور عوام کے خلاف مسلح حملے کر رہے ہیں۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، قطر، ترکی ، اردن اور دیگر عرب اور مغربی ملکوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس