Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے: یوکیا امانو

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے سلسلے میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو، ایران کی پارچین فوجی سائٹ کے رسمی معائنے اور ایران کے ایک روزہ دورے کے بعد ویانا واپس پہنچے ہیں۔ ویانا میں پیر کے دن انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے اور اس کی شفاف سازی کے سلسلے میں قابل توجہ پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ یوکیا امانو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مہمان کی حیثیت سے پارچین فوجی سائٹ کا رسمی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ یوکیا امانو نے اپنے دورہ ایران کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے جائزہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی اور اراکین پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دیئے تھے۔

ٹیگس