Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • داعش کی آئیڈیالوجی جھوٹ پر استوار ہے، روسی صدر
    داعش کی آئیڈیالوجی جھوٹ پر استوار ہے، روسی صدر

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے داعش کے مقابلے کو ضروری قرار دیا ہے۔

ماسکو میں جامع مسجد کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ داعش گروہ عوام کے مذہبی جذبات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو بھرتی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے لوگوں کے مذہبی جذبات سے فائدہ اٹھانے والے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کی آئیڈیالوجی جھوٹ اور دین اسلام کی تحریف پر استوار ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ہونے والی ماسکو کی جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے نمائندے شریک تھے۔

یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اس کی تعمیر دس سال میں مکمل ہوئی ہے۔

ٹیگس