جو دشمن یہ خیال کررہے تھے کہ دو ایک دن میں ایران کو بلاقید و شرط تسلیم ہونے پر مجبور کر دیں گے وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیے
ایران کے وزیرخارجہ نے خارجہ پالیسی اور علاقے کے حالات کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دشمن یہ خیال کررہے تھے کہ دو ایک دن میں ایران کو بلاقید و شرط تسلیم ہونے پر مجبور کر دیں گے وہ ملت ایران کی دلیرانہ اور غیرتمندانہ استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیے
سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے اس دوران ملک اور نظام کی حمایت میں عوام کی بڑے پیمانے پر موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نہیں جانتا تھا کہ ایک جنریل کی شہادت کے بعد دوسرا جرنل استقامت کا پرچم سنبھال لےگا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے دشمن کی نئی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں کوئی نئی سازش ہو رہی ہے تاکہ مشکل اقتصادی حالات پیدا کر کے ناراضگی بڑھائی جائے اور نظام کو اندر سے مسائل سے دوچار کردیا جائے لیکن ان کی یہ آرزو بھی کبھی پوری نہیں ہوگی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سید عباس عراقچی نے کہا کہ جس طرح بارہ روزہ جنگ میں مسلح افواج کی استقامت اور اندرون ملک تیار ہونے والے میزائلوں نیز سب کی کوششوں سے بحران سے باہر نکلے ہیں اسی طرح اب بھی ایک دوسرے کی مدد سے دشمن کی سخت حالات مسلط کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔