Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ڈیوڈ کیمرون، برطانوی وزیراعظم
    ڈیوڈ کیمرون، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر و ہ ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت دے دیں گے۔

اسکائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں نے کہا ہے کہ اگر ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو ہم ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا بٹن دبانے سے گریز نہیں کریں گے۔ وہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن کے بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جنہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

جیرمی کوربن نے کہا تھا کہ اگر برطانیہ پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تب بھی وہ ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ برطانیہ کو اپنے ایٹمی ہتھیار ہر حال میں محفوظ رکھنا چاہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ جیرمی کوربن کے بیان سے قومی سلامتی پر آنچ آئے گی۔

ٹیگس