Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کے قندوز اسپتال پر امریکی فوج کا حملہ
    افغانستان کے قندوز اسپتال پر امریکی فوج کا حملہ

ایسے عالم میں جب افغانستان کے صوبہ قندوز پر حملے پر کہ جس میں کم سے کم اکیس ڈاکٹر اور مریض ہلاک ہوئے تھے، تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے پینٹاگون کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، مرنے والوں اور زخمیوں کو ہرجانہ ادا کرے گا۔

  امریکی وزارت جنگ  نے اافغانستان کے شہر قندوز کے اسپتال پر  حملے میں ہلاکہونے والوں کے لواحقیق اور زخمیوں کو ہرجانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔


 یاد  رہے کہ کچھ دنوں قبل  افغانستان کے شہر قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ، "ڈاکٹرس  ود آؤٹ بارڈر" کے ایک  اسپتال پر امریکہ کے فضائي حملے  میں اس  تنظیم کے  چند غیر ملکی ڈاکٹر وں اور بچوں سمیت کم سے کم اکیس افراد ہلاک ہوگئے تھے-

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل   نے پہلے تو  اس حملے میں امریکا کے  ملوث ہونے کی تردید کی تھی لیکن آخر کار کچھ دنوں کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے فوجیوں نے غلطی سے  قندوز اسپتال پر حملہ کیا تھا-

 ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ، ڈاکٹرس "ود آؤٹ بارڈر"کا اسپتال ، افغانستان کے شہر قندوز کا واحد اسپتال ہے ۔ اس  اسپتال پر امریکا کے  حملے کے خلاف عالمی سطح پر   وسیع  ردعمل سامنے آیا ہے ، یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ  یہ ثابت ہوجانے کی صورت میں کہ یہ حملہ  جان بوجھ کر کیا گیا ہے ، واشنگٹن کو جنگی جرائم کے الزام کا سامنا کرنا ہوگا-

ٹیگس