روسی اقدامات پر یورپی یونین کا ردعمل
Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شام میں روسی فوجی کارروائی کے بعد یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ روس، شام میں فوجی اقدامات کے ذریعے کھیل کے ضابطے تبدیل کر رہا ہے۔
انہوں نے روس کے فضائی حملوں میں ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے تنازعہ میں مداخلت کے لئے ہماہنگی ضروری ہے بصورت دیگر ایسے اقدامات کو سیاسی اور فوجی دونوں لحاظ سے انتہائی خطرناک تصور کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے تیس ستمبر دوہزار پندرہ سے شام کے صدر بشار اسد کی درخواست پر داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے۔