کیمرون کی فوج کا حملہ، بوکو حرام کے100 دہشت گرد ہلاک
کیمرون کی فوج نے بوکو حرام کے ایک سو دہشتگردوں کوہلاک کردیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کیمرون کے ایک فوجی ذریعے نے اپنا نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا کہ کیمرون کی فوج نے نائیجیریا کے ساتھ سرحدی علاقے پر بوکوحرام پرحملہ کیا تھا۔ اس فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ ڈرون طیاروں اور موثق ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی اساس پر بو کوحرام کے ٹھکانوں پر یہ حملہ کیا گیا جس میں اس دہشت گرد گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے بعد بوکو حرام کے دسیوں عناصر فرار کرگئے۔ بوکر حرام کا مرکز نائیجیریا ہے لیکن اس گروہ نے نائیجیریا کے ساتھ ساتھ چاڈ اور کیمرون نیز نائیجر کو بھی نشانہ بنا رکھا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ نائیجیریا، کیمرون، نائیجر، چاڈ اور بنین ایک مشترکہ فوج بنارہے ہیں جو دہشتگرد گروہ بوکو حرام کامقابلہ کرے گی۔اس فوج میں آٹھ ہزار سات سو فوجی شامل ہونگے۔