دہشت گردانہ اقدامات، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بدامنی اور عدم استحکام کا سبب ہیں: ولادیمیر پوتن
Oct ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
-
دہشت گردانہ اقدامات، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بدامنی اور عدم استحکام کا سبب ہیں: ولادیمیر پوتن
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر دنیا میں دہشت گردی اور عدم استحکام کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔
اتارتاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردانہ اقدامات، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بدامنی اور عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ دیگرملکوں کے لئے بھی خطرہ ہیں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ اور عالمی سطح پر منظم جرائم کا ارتکاب کرنے والے انتہا پسند گروہوں کے باہمی رابطوں کا معاملہ انتہائی سنگیں صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی صورتحال اس وقت سے سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔