Oct ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • روس کا اقوام متحدہ کی شام مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
    روس کا اقوام متحدہ کی شام مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

روس نے اقوام متحدہ کی شام مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے معاون نمائندے پیٹر ایلیچف نے اقوام متحدہ میں کہا کہ ان کا ملک شام میں بیرل بموں کے شامی استعمال کو روکنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار داد کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد شام کے امن مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔


واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ اور اسپین نے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں بیرل بموں کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس قرار داد میں شامی حکومت پر پابندیاں عائد کئے جانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔


بحران شام کے حل کے بارے میں جمعہ کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اجلاس ہورہا ہے۔ شام میں جاری بدامنی پانچویں سال میں داخل ہوگئی ہے اور اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے ہیں جبکہ اس بدامنی کے نتیجے میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس