یورپی ملکوں کی سرحدیں بندکردینے سے فوجی جنگ ہوسکتی ہے: انجیلا مرکل
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
جرمن چانسلر نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ملکوں کی سرحدیں بندکردینے سے فوجی جنگ ہوسکتی ہے-
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمنی کے شہر دارمشتات میں ایک بیان میں کہا کہ اگر جرمنی آسٹریا سے ملنے والی اپنی سرحدیں بندکردے تو فوجی جنگ چھڑسکتی ہے -انہوں نے کہا کہ ہنگری کے ذریعے صربیا سے ملحقہ اپنی سرحدوں پر حصارکھینچنے سے ممکن ہے بالقان کے ملکوں کے درمیان اختلاف ہوجائے جن میں بیشتر انیس سو نوے کے عشرے میں خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں -
واضح رہے کہ پناہ گزینوں کے بارے میں جرمن چانسلر کی پالیسیوں کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے مخالفت کی ہے
جرمن چانسلر انجیلا مرکل منگل کو سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور ڈپٹی چانسلر زیگمارگابریل سے ملاقات کرنے والی ہیں اس کے علاوہ وہ جرمنی کی کرسچین سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ سے بھی ملیں گی ان ملاقاتوں میں پناہ گزینوں کو کن علاقوں میں وقتی طور پر جگہ دی جائے، اس پر بات ہوگی-