میانمار کے انتخابات کے نتائج قبول کرنے پر میانمار کے صدر کی تاکید
Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
میانمار کے صدر نے، ملک میں امن و استحکام کے تحفظ کی غرض سے درپیش انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے پر تاکید کی ہے-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے صدر تین سین نے جمعے کو اعلان کیا کہ اس ملک کی حکومت اور فوج اتوار کو ہونے والے انتخابات کے نتائج قبول کرلے گی- میانمار کے صدر نے مزید کہا کہ وہ امن کی برقراری کے لئے مخالفین کے ساتھ بھی تعاون کریں گے-
تین سین نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت کی تشکیل کا عمل، قانونی بنیادوں پر انجام پائے گا اور تمام سیاسی دھڑے انتخابات کے نتائج کا احترام کریں گے-
واضح رہے کہ میانمار میں اتوارآٹھ نومبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں-