Nov ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • نائجیریا کی فوج کا بوکوحرام کی قید سے بیس افراد کو آزاد کرانے کا اعلان
    نائجیریا کی فوج کا بوکوحرام کی قید سے بیس افراد کو آزاد کرانے کا اعلان

نائیجیریا کی فوج نے دہشت گرد گروہ بوکوحرام کی قید سے بیس افراد کو آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بچوں اور عورتوں سمیت کم سے کم بیس افراد کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

نائیجیریا کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ بوکوحرام کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے میں بیس افراد کے آزاد ہونے کے علاوہ اس گروہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نائیجیریا کی فوج نے بوکوحرام گروہ کے چار ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اس گروہ کے دہشت گردوں کی ایک تعداد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے حملے میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے جمعہ کے روز بھی بورنو صوبے کے کئی علاقوں کو بوکو حرام کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کی خبر دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام 2009 سے نائیجیریا کے بدامنی والے شمال مشرقی علاقوں میں سرگرم ہے اور ان علاقوں میں نائیجیریا کی فوج کے ساتھ اس کی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ٹیگس