داعش میں شامل سات ہزار دہشت گردوں کا تعلق وسطی ایشیا کے ممالک سے ہے
-
داعش میں شامل سات ہزار دہشت گردوں کا تعلق وسطی ایشیا کے ممالک سے ہے
عراق اور شام میں سرگرم داعش کے دہشت گردوں میں وسطی ایشیا کی ریاستوں کے سات ہزار دہشت گرد شامل ہیں۔
روسی خبررساں ایجنسی ایتار تاس کے مطابق روس کے قومی سیکورٹی ادارے کے نائب سربراہ یوگئی سیسویوف نے منگل کو سوچی میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی تعداد اسّی ہزار ہو گئی ہے جن میں سے پچاس ہزار شام میں موجود ہیں۔
سیسویویف نے بتایا کہ داعش میں تیس ہزار دہشت گرد ایسے ہیں جن کا تعلق عراق اور شام سے نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان دہشت گردوں میں اکثریت کا تعلق مشرق وسطی اور شمالی افریقا سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داعش میں شامل بیرونی دہشت گردوں میں سات ہزار کا تعلق سابق سوویت یونین سے آزاد ہونے والی وسطی ایشیا کی ریاستوں سے ہے۔
عراق اور شام میں بر سرپیکار دہشت گردگروہوں میں دنیا کے دیگر علاقوں کےافراد کی شمولیت نے عالمی سلامتی کے تعلق سے سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔