Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • میانمار میں حمکراں جماعت کو زبردست شکست
    میانمار میں حمکراں جماعت کو زبردست شکست

میانمار کے پارلیمانی الیکشن میں آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

میانمار کےپارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے ستر فیصد نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس پارٹی کے طرفداروں نے سرکاری نتائج کےاعلان سے پہلے ہی سڑکوں پر نکل کے خوشیاں منانا شروع کردیا تھا۔ میانمار کی حکمراں جماعت نے بھی پیر کو ہی اپنی شکست تسلیم کرلی تھی ۔

آنگ سان سوچی کے آنجہانی شوہر کی شہریت غیر ملکی تھی اس وجہ سے وہ قانونی طور پر صدر نہیں بن سکتیں لیکن الیکشن سے پہلے انھوں نے کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی الیکشن جیت گئی تو ان کا عہدہ صدر مملکت سے بالاتر ہوگا۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد قابل ملاحظہ ہے لیکن میانمار کی فوجی حکومت نے انیس سو بیاسی میں ان کی شہریت سلب کرلی تھی جس کی وجہ سے انہیں حالیہ الیکشن میں ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق کی بات کرنے سے ہمیشہ گریز کیا ہے۔

ٹیگس