ہندوستانی وزیر اعظم کے خلاف لندن میں مظاہرہ
Nov ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے لندن پہنچنے پر مخالفین نے مظاہرہ کیا-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی، برطانیہ کے تین روزہ دورے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچے-مودی کی برطانیہ آمد پر سیکڑوں مظاہرین نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کتبے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نریندر مودی کیخلاف نعرے درج تھے-
مظاہرین نے ’’گو مودی گو‘‘، ’’مودی ناٹ ویلکم‘‘ کے نعرے لگائے، ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ ’’گو مودی گو‘‘ اور مودی قاتل کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرین نے ہندوستانی وزیراعظم کو گرفتار کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا-