چین نے دہشتگردی کے خلاف متحدہ محاز تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
انتالیا سے شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرس حملوں کے تناظر میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک عالمی اتحاد تشکیل دیا جائے
چینی وزیر خارجہ نے گروپ بیس کے وزرا خارجہ کے ساتھ ورکنگ ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اس بات کا قائل ہے کہ دہشتگردی کے خلاف تمام ممالک پر مشتمل ایک فورس تشکیل دی جائے اور اس مسئلے کی وجوہات اور علل و اسبات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا چین خود دہشتگردی کا شکار ہے اور اقوام متحدہ کو دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔
یاد رہے چین کے وزیرخارجہ اپنے ملک کے صدر شی جین پینگ کے ہمراہ ترکی میں منعقدہ گروپ بیس کے اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ اجلاس اتوار سے ترکی کے شہر انتالیا میں شروع ہوا ہے ۔